اعصام الحق قریشی کا آئی سی سی آئی کا دورہ، صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی کی کھیلوں کے فروغ کیلئے بھرپور تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):سابق ٹینس سٹار اور پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی ) کا دورہ کیا جہاں صدر ناصر منصور قریشی، سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی، نائب صدر ناصر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر اعصام الحق نے پاکستان میں ٹینس کی ترقی …

اسلام آباد۔27نومبر (اے پی پی):سابق ٹینس سٹار اور پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے صدر اعصام الحق قریشی نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی ) کا دورہ کیا جہاں صدر ناصر منصور قریشی، سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی، نائب صدر ناصر محمود چوہدری اور ایگزیکٹو ممبران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر اعصام الحق نے پاکستان میں ٹینس کی ترقی کے لئے اپنے وژن کا اظہار کیا اور ایک جم کے قیام، پلیئرز ٹینس ہٹ کی تزئین و آرائش، کھلاڑیوں کے لئے گیسٹ رومز کو دوبارہ بنانے اور یوٹیوب پر میچز کی لائیو کوریج کو بڑھانے کے منصوبوں کا خاکہ پیش کیا۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انہوں نے مستقبل میں قومی سطح پر منعقد کئے جا نے والے ٹورنامنٹس کی تفصیلات پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے کھیل کے فروغ اور ملک کے عالمی امیج کو بڑھانے کے لئے قومی اور بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے انعقاد کے لئے کارپوریٹ سیکٹرکے تعاون کی ضرورت پر بھی زور دیا۔صدر ناصر منصور قریشی نے جسمانی اور ذہنی تندرستی کو برقرار رکھنے میں کھیلوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ ایسی سرگرمیوں میں باقاعدگی سے شرکت نہ صرف صحت مند جسم کو فروغ دیتی ہے بلکہ دماغ کو بھی تیز کرتی ہے جس سے کاروباری کارکردگی میں اضافہ ہوتا ہے۔

انہوں نے بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیوں پر اعصام الحق کی تعریف کی اور اس کھیل کے فروغ میں ان کے خاندان کی نمایاں خدمات کا اعتراف کیا۔ انہوں نے قومی کھیلوں کے ہیروز کو نوجوانوں کے لیے اہم محرک کے طور پر بھی تسلیم کیا۔آئی سی سی آئی کی جانب سے صدر ناصر قریشی نے اعصام الحق قریشی کو ہونہار کھلاڑیوں کی گرومنگ سمیت ٹینس کے فروغ کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے چیمبر کی جانب سے کھیل کی ترقی کے لئےاور دیگر شعبوں میں بھی مدد کے لئے آمادگی کا اظہار کیا۔اعصام الحق کے ساتھ پی ٹی ایف کے سیکرٹری جنرل کرنل ضیاء الدین طفیل (ر)، سینئر نائب صدر سہیل خواجہ، اور کمپلیکس اینڈ سکیورٹی کے ڈائریکٹر کرنل (ر) گل رحمان بھی موجود تھے۔

آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹو ممبران شمائلہ صدیقی، ملک محسن خالد، اسحاق سیال، ذوالقرنین عباسی، روحیل انور بٹ، آفتاب گجر، عمر خیام، آئی سی سی آئی کے ممبران نعیم صدیقی، خالد چوہدری، ٹی ڈبلیو اے کے رہنما اسد عزیز، شہزاد شبیر عباسی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔