کابل ۔19جنوری (اے پی پی):افغانستان کے صوبے وردک میں گزشتہ جنگوں میں پھٹنے سےرہ جانے والا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق یہ بات صوبائی پولیس دفتر کی جانب سےجاری بیان میں بتائی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ایک کھلونوں جیسی چیز ملی اور وہ اس سے کھیلنے لگے، اسی دوران وہ پھٹ گئی، جس سے ایک …
افغانستان، دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق، تین زخمی

مزید خبریں
کابل ۔19جنوری (اے پی پی):افغانستان کے صوبے وردک میں گزشتہ جنگوں میں پھٹنے سےرہ جانے والا دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک بچہ جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔شنہوا کے مطابق یہ بات صوبائی پولیس دفتر کی جانب سےجاری بیان میں بتائی گئی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ بچوں کو ایک کھلونوں جیسی چیز ملی اور وہ اس سے کھیلنے لگے، اسی دوران وہ پھٹ گئی، جس سے ایک بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، زخمی ہونے والے تین بچوں کو طبی امداد کے لیے دارالحکومت کابل منتقل کر دیا گیا۔








