افغانستان ، شدید سردی اور برف باری کے باعث چار افراد جاں بحق

کابل ۔20دسمبر (اے پی پی):افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں شدید سردی اور برف باری کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے۔شنہوا کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان محمد یوسف سیدی نے کہا کہ ضلع کوہسان میں ہمسایہ ملک ایران میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین افغان شہری برف باری اور شدید سردی کے باعث جاں بحق ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ اسی ضلع میں …

کابل ۔20دسمبر (اے پی پی):افغانستان کے مغربی صوبے ہرات میں شدید سردی اور برف باری کے باعث چار افراد جاں بحق ہو گئے۔شنہوا کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان محمد یوسف سیدی نے کہا کہ ضلع کوہسان میں ہمسایہ ملک ایران میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے تین افغان شہری برف باری اور شدید سردی کے باعث جاں بحق ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ اسی ضلع میں ایک چرواہا بھی سخت سردی کی لپیٹ میں آ کر جان کی بازی ہار گیا۔