"ڈپٹی کمشنر ٹنڈو محمد خان نے کہا ہے کہ سرکاری املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور قبضہ مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن شروع کیا جائے گا۔”
ٹنڈومحمدخان ،سرکاری املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے، ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان
ٹنڈومحمدخان ۔ 06 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ٹنڈومحمدخان دھرمو باوانی نے کہا کہ قبضہ مافیا کی جانب سے سرکاری املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، فوری طور پر قبضہ ختم کرایا جائے، یہ بات انہوں نے ریسٹ ہاؤس اور شہید بنظیر بھٹو پارک کے ایریے کا دورہ کیا اور انسدادِ قبضہ آپریشن کے معائنے کے بعد اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہی، ڈپٹی کمشنر دھرمو باوانی نے اسسٹنٹ کمشنر ٹنڈومحمدخان، مختیار کار ٹنڈومحمدخان اور ایس ایچ او انسداد قبضہ کو ہدایت کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف فوری آپریشن کرتے ہوئے ریسٹ ہاؤس اور بنظیر بھٹو شہید پارک سے قبضہ ختم کرایا جائے، انہوں نے مزید کہا کہ سرکاری املاک پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، بہت جلد ضلع بھر میں انسداد قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن شروع کیا جائے گا








