ہفتہ شہدائے پولیس، آر پی او مردان ریجن کی زیر قیادت الیاس گریس مارکی، مردان میں مرکزی پروقار تقریب کا انعقاد

"ہفتۂ شہدائے پولیس کے سلسلے میں آر پی او مردان ریجن قاسم علی خان کی زیرِ قیادت الیاس گریس مارکی، مردان میں مرکزی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہدائے پولیس کی خدمات اور قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔”

پشاور۔ 06 اگست (اے پی پی):ہفتہ شہدائے پولیس، آر پی او مردان ریجن قاسم علی خان کی زیر قیادت الیاس گریس مارکی، مردان میں مرکزی پروقار تقریب منعقد ہوئی ۔

تر جمان مردان پولیس کے مطابق تقریب سے کمشنر مردان، آر پی او مردان اور دیگر مقررین نے شہداکو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ مردان پولیس کی جانب شارٹ فلم، ملی نغمے، طلبہ کے تقریری مقابلے اور ویمن یونیورسٹی مردان کے زیرِ اہتمام وال آف ٹریبیوٹ پیش کیا گیا، جہاں مہمانوں نے اپنے تاثرات قلمبند کیے۔اس موقع پر آر پی او مردان اور ڈی پی او مردان نے شہداکے اہلِ خانہ اور بچوں سے ملاقات کر کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداہمارے ہیروز ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی۔