سابق قومی کرکٹر محمد اقبال قاسم کی سالگرہ جمعرات کو منائی گئی

سابق قومی کرکٹر محمد اقبال قاسم کی سالگرہ جمعرات 6 اگست کو منائی گئی۔ وہ 1953 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1975 تا 1988 کے دوران اپنے کیرئیر کے دوران 50 ٹیسٹ میچز اور 15 ایک بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اسلام آباد۔6اگست (اے پی پی):سابق قومی کرکٹر محمد اقبال قاسم کی سالگرہ جمعرات 6 اگست کو منائی گئی۔ وہ 1953 میں کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1975 تا 1988 کے دوران اپنے کیرئیر کے دوران 50 ٹیسٹ میچز اور 15 ایک بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

اقبال قاسم بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اور لیفٹ آرم سلو بولر تھے۔ محمد اقبال قاسم نے قومی کرکٹ ٹیم کے علاوہ کراچی، نیشنل بینک آف پاکستان اور سندھ کی طرف سے بھی کرکٹ کھیلی۔ اقبال قاسم نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز 77-1976 میں آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ سے کیا اور اپنے ٹیسٹ کیرئیر کا اختتام بھی 88-1987میں آسٹریلیا کے خلاف ہی کیا تھا ۔وہ اپنے اولین ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں 56 رنز کے عوض کوئی وکٹ نہ لے سکے مگر دوسرے میچ میں انہوں نے 76 رنز دے کے 4 وکٹیں حاصل کیں ۔ محمد اقبال قاسم نے ٹیسٹ میں 42، ایک روزہ بین الاقوامی مقابلوں میں 3 اور فرسٹ کلاس میچوں میں 173 کیچز بھی پکڑے۔

بولنگ کے شعبے میں تھے انہوں نے 50 ٹیسٹ میچوں میں 4807 رنز دے کر 171 کھلاڑیوں کی اننگز کا خاتمہ کیا۔انہوں نے کسی ایک اننگ میں 49 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کسی میچ میں 118 رنز کے عوض 11 وکٹیں ان کی بہترین کارکردگی تھی۔ انہوں نے 13 مرتبہ 4 وکٹ، 8 مرتبہ 5 یا اس سے زیادہ وکٹ اور 2 مرتبہ ٹیسٹ میں 10 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کیں۔ ایک روزہ مقابلوں میں انہوں نے 500 رنز دے کر 12 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔محمد اقبال قاسم نے فرسٹ کلاس میچوں میں 20465 رنز دے کر 999 وکٹیں اپنے نام کیں۔80 رنز کے بدلے 9 وکٹیں کسی ایک اننگ میں ان کی بہترین بولنگ تھی۔ محمد اقبال قاسم کی سالگرہ کے موقع پر کرکٹ سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں کی جانب سے ان کی کارکردگی کے اعتراف میں بھر پور انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔