افغانستان ، ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق،ایک شدید زخمی

افغانستان کے مشرقی صوبے وردک میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

کابل۔17مئی (اے پی پی):افغانستان کے مشرقی صوبے وردک میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ شنہوا کے مطابق صوبائی پولیس کے ترجمان یوسف اسرار نے اتوار کو بتایا کہ یہ حادثہ ہفتے کی شام اس وقت پیش آیا جب ایک گاڑی مخالف سمت سے آنے والی دوسری گاڑی سے ٹکرا گئی۔انہوں نے کہا کہ حادثے کی وجہ مبینہ طور پر تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ تھی جس کے نتیجے میں پانچ مسافر موقعے پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

مزید خبریں