افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات کی خیبر پختونخوا میں سمگلنگ کا گٹھ جوڑ بے نقاب

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات کی خیبر پختونخوا میں سمگلنگ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا،افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ میں سمگل ہوتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں موجود ڈرگ مافیا اور خوارج غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ ہیں، وادی تیراہ، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی’’پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس‘‘ کی وجہ سے ہے، خیبر اور تیراہ میں تقریبا 12ہزار ایکڑ رقبہ …

اسلام آباد۔4نومبر (اے پی پی):افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات کی خیبر پختونخوا میں سمگلنگ کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا،افغانستان سے بڑے پیمانے پر منشیات خیبرپختونخوا اور وادی تیراہ میں سمگل ہوتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغانستان میں موجود ڈرگ مافیا اور خوارج غیر قانونی سرگرمیوں کا حصہ ہیں، وادی تیراہ، خیبر پختونخوا میں دہشتگردی’’پولیٹیکل ٹیرر کرائم نیکسس‘‘ کی وجہ سے ہے، خیبر اور تیراہ میں تقریبا 12ہزار ایکڑ رقبہ پر منشیات کاشت کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق منشیات کی اس کاشت سے 18سے 25 لاکھ ایکڑ منافع حاصل ہوتا ہے، منشیات سے ہونے والی کمائی کا ایک حصہ خوارج کو ملتاہے، خوارج منشیات کا پیسہ اس غیر قانونی دھندےکو تحفظ دینے اور دہشتگردی کو فروغ دینے کے لیے استعمال کرتے ہیں ۔مقامی ذرائع کے مطابق منشیات کی کاشت کرنے والوں کو سیاسی سر پرستی حاصل ہے،

پولیٹیکل ٹیرر نیکسس اور خوارج کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے وادی تیراہ میں آپریشن کی مخالفت کی جاتی ہے، رواں سال خیبر ڈسٹرکٹ میں 198 افراد شہید اور زخمی ہوئے، اس عظیم شہدا کی ذمہ داری صرف سیاسی، کریمینل اور دہشت گرد کے گٹھ جوڑ پر عائد ہوتی ہے۔