اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان میں صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کی تکمیل افغانستان اور پورے جنوبی ایشیائی خطہ میں سیاسی استحکام کیلئے اہم قدم ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان 28 ستمبر 2019ءکو ہونے والے افغان صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج …
افغانستان میں صدارتی انتخابات کی تکمیل افغانستان اور پورے جنوبی ایشیا میں سیاسی استحکام کیلئے اہم قدم ہے، ترجمان دفتر خارجہ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 23 دسمبر (اے پی پی) پاکستان نے افغانستان میں صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدارتی انتخابات کی تکمیل افغانستان اور پورے جنوبی ایشیائی خطہ میں سیاسی استحکام کیلئے اہم قدم ہے۔ دفتر خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے پیر کو جاری ایک بیان میں کہا کہ پاکستان 28 ستمبر 2019ءکو ہونے والے افغان صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انتخابات کے حتمی نتائج افغان انتخابی قوانین کے مطابق مقررہ مدت میں ہو گا، ہم افغانستان کے جمہوری عمل کی حمایت کرتے ہیں اور اس سمجھتے ہیں کہ افغان صدارتی انتخابات کی تکمیل افغانستان اور جنوبی ایشیاءکے خطہ میں سیاسی استحکام کیلئے اہم قدم ہے۔







