افغانستان میں امن کا عمل مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے’ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا عمل مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ پیر کو اپنے چار ملکی دورہ کے پہلے مرحلہ کی تکمیل پر ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے دو روز میں چار مختلف ممالک کے دورے کے حوالہ سے کہا …

اسلام آباد ۔ 24 دسمبر (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان قیادت کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کو تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کا عمل مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ پیر کو اپنے چار ملکی دورہ کے پہلے مرحلہ کی تکمیل پر ایک ٹویٹ میں وزیر خارجہ نے دو روز میں چار مختلف ممالک کے دورے کے حوالہ سے کہا کہ سال اپنے اختتام کے قریب ہے تاہم ہماری رفتار کم نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اگلا پڑائو ایران ہے، علاقائی رابطہ کاری اور اجتماعی سوچ ترقی کیلئے ضروری ہے۔ وزیر خارجہ چار ملکی دورہ کے پہلے مرحلہ پر افغانستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ایران روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ چین اور روس بھی جائیں گے۔