افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 12فوجی اہلکار ہلاک ،ننگرہار میں سیکیورٹی اداروں کا 15طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ،فاریاب میں جھڑپ میں 5پولیس اہلکار اور4طالبان ہلاک ، لغمان میں دھماکہ میں دو شہری اور ایک پولیس اہلکار ہلاک افغانستان میں ماہ اگست میں ملک بھر میں تشدد کے واقعات میں 2800کے قریب افراد ہلاک ہوگئے،رپورٹ کابل ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) افغانستان میں تشدد کے واقعات میں …
افغانستان میں ماہ اگست میں ملک بھر میں تشدد کے واقعات میں 2800کے قریب افراد ہلاک ہوگئے،رپورٹ

مزید خبریں
افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 12فوجی اہلکار ہلاک ،ننگرہار میں سیکیورٹی اداروں کا 15طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ،فاریاب میں جھڑپ میں 5پولیس اہلکار اور4طالبان ہلاک ، لغمان میں دھماکہ میں دو شہری اور ایک پولیس اہلکار ہلاک
افغانستان میں ماہ اگست میں ملک بھر میں تشدد کے واقعات میں 2800کے قریب افراد ہلاک ہوگئے،رپورٹ
کابل ۔ 08 ستمبر (اے پی پی) افغانستان میں تشدد کے واقعات میں 12فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے،ننگرہار میں سیکیورٹی اداروں نے 15طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے،فاریاب میں ایک جھڑپ میں 5پولیس اہلکار اور4طالبان ہلاک ہوگئے، لغمان میں ایک دھماکہ میں دو شہری اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا، افغانستان میں ماہ اگست میں ملک بھر میں تشدد کے واقعات میں 2800کے قریب افراد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں فوجی کارروائیوں اورشدت پسندی کے واقعات میں 12فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیاہے کہ یہ کارروائیاں ننگرہار،کنڑ،غزنی،پکتیکا،پکتیا،میدان وردگ ،قندہار ،کابل ،غور، بغلان،قندوزاورارزگان میں کی گئیں۔بیان میں کہا گیاہے کہ اس دوران درجنوں طالبان ہلاک وزخمی ہوگئے۔








