افغانستان میں مختلف جھڑپوں میں 25عسکریت پسند ہلاک ،تخار میں مارٹر گولہ گرنے سے5افراد ہلاک

کابل ۔ 31 مارچ (اے پی پی) افغانستان میں مختلف جھڑپوں میں 25عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ،تخار میں مارٹر گولہ گرنے سے5افراد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ قندہار میں مختلف کارروائیوں میں 18طالبان اورایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔یہ کارروائیاں مختلف علاقوں میں کی گئیں۔شمالی صوبہ تخار میں طالبان کے مارٹر حملے میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق مارٹر گولہ ضلع خواجہ بہاوالدین میں جا …

کابل ۔ 31 مارچ (اے پی پی) افغانستان میں مختلف جھڑپوں میں 25عسکریت پسند ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ،تخار میں مارٹر گولہ گرنے سے5افراد ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق حکام نے بتایا کہ قندہار میں مختلف کارروائیوں میں 18طالبان اورایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔یہ کارروائیاں مختلف علاقوں میں کی گئیں۔شمالی صوبہ تخار میں طالبان کے مارٹر حملے میں 5افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق مارٹر گولہ ضلع خواجہ بہاوالدین میں جا گرا ۔صوبہ ہرات میں ایک جھڑپ میں 7طالبان ہلاک اور 10زخمی ہوگئے۔حکام نے بتایا کہ یہ جھڑپ شین ڈنڈ کے علاقہ میں ہوئی جہاں ایک امریکی ائیربیس بھی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply