ہرارے۔21دسمبر (اے پی پی):افغانستان نے تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں زمبابوے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے جیت لی ، میزبان ٹیم زمبابوے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 30.1 اوورز میں 127 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، شان ولیمز 60 رنز بنا کر نمایاں رہے
افغانستان کی طرف سے غضنفر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں ، جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف 26.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، صدیق اللہ نے 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، غضنفر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔