افغانستان کرکٹ ٹیم رواں برس بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی

کابل۔ 7 فروری (اے پی پی) افغانستان کی کرکٹ ٹیم رواں برس بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کے افتتاحی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا، مقام اور تاریخ کے حوالے سے دونوں ممالک کے بورڈز حکام کے درمیان بات …

کابل۔ 7 فروری (اے پی پی) افغانستان کی کرکٹ ٹیم رواں برس بھارت کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کرے گی۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر راہول جوہری نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت افغانستان کے افتتاحی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا، مقام اور تاریخ کے حوالے سے دونوں ممالک کے بورڈز حکام کے درمیان بات چیت جاری ہیں اور جلد ہی حتمی شیڈول جاری کر دیا جائے گا