25.5 C
Islamabad
منگل, مئی 13, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںافغانستان کے منجمداثاثے افغان عوام کےمفاد کیلئے استعمال ہونے چاہئیں ، اقوام...

افغانستان کے منجمداثاثے افغان عوام کےمفاد کیلئے استعمال ہونے چاہئیں ، اقوام متحدہ

- Advertisement -

اسلام آباد۔29ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا کہ افغانستان کے بیرون ملک منجمداثاثے افغان عوام کےمفاد کے لئے استعمال کیے جانے چاہئیں ۔

اقوام متحدہ کےترجمان اسٹیفن دوجارک نے کہا ہےکہ دیگرممالک کی طرف سے منجمد کئے جانے والے افغانستان کے اثاثےافغان عوام کی ملکیت ہیں انہیں افغانیوں کے مفاد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔

- Advertisement -

انہوں نے امریکی صدر جو بائیڈن کے افغان اثاثوں میں سے نصف کو امریکی استعمال کے لیے منجمد کرنے کے فیصلے کے سوال پر کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے تمام فنڈز کو شفاف طریقے سے سنبھالنے کی ضرورت ہے اور بین الاقوامی پابندیوں کا احترام کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ کوئی رقم غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال نہ ہو۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=329922

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں