افغان صدر اشرف غنی پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) افغان صدر اشرف غنی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر جمعرات کی صبح پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر یہاں پہنچ گئے۔ افغان وزرائ، مشیران، سینئر عہدیداران اور کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ نور خان ایئر بیس آمد پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ …

اسلام آباد ۔ 27 جون (اے پی پی) افغان صدر اشرف غنی وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر جمعرات کی صبح پاکستان کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر یہاں پہنچ گئے۔ افغان وزرائ، مشیران، سینئر عہدیداران اور کاروباری شخصیات سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ان کے ہمراہ ہے۔ نور خان ایئر بیس آمد پر وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داﺅد نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق افغان صدر اپنے دورہ کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات جبکہ وزیراعظم عمران خان سے وفود کی سطح پر مذاکرات کریں گے۔ دونوں اطراف کے درمیان وسیع تر گفت و شنید میں سیاسی، تجارتی، معاشی، سکیورٹی، امن و مفاہمت، تعلیم اور عوامی سطح پر تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو تقویت دینے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ صدر اشرف غنی لاہور کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ بزنس فورم میں شریک ہوں گے جس میں دونوں ممالک کے کاروباری نمائندے موجود ہوں گے۔

مزید خبریں