اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں پنپتی دہشتگردی خطے کےامن واستحکام کےسنگین خطرہ بن چکی ہے ، طالبان رجیم کی جانب سےفتنہ الخوارج سمیت عالمی دہشتگردتنظیموں کوافغانستان پرسازگارماحول فراہم کیا جارہا ہے ۔عالمی جریدے نےافغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اورطالبان رجیم کافتنہ الخوارج کیساتھ گٹھ جوڑبےنقاب کردیا۔سری لنکن جریدہ سری لنکا گارڈین کے مطابق طالبان رجیم میں افغانستان دہشتگردگروہوں کیلئےایسی محفوظ پناہ گاہ بن چکاہےجہاں سےوہ …
افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں پنپتی دہشتگردی خطے کےامن واستحکام کیلئےسنگین خطرہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):افغان طالبان رجیم کی سرپرستی میں پنپتی دہشتگردی خطے کےامن واستحکام کےسنگین خطرہ بن چکی ہے ، طالبان رجیم کی جانب سےفتنہ الخوارج سمیت عالمی دہشتگردتنظیموں کوافغانستان پرسازگارماحول فراہم کیا جارہا ہے ۔عالمی جریدے نےافغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی اورطالبان رجیم کافتنہ الخوارج کیساتھ گٹھ جوڑبےنقاب کردیا۔سری لنکن جریدہ سری لنکا گارڈین کے مطابق طالبان رجیم میں افغانستان دہشتگردگروہوں کیلئےایسی محفوظ پناہ گاہ بن چکاہےجہاں سےوہ سرحدپارپرتشددکارروائیاں کررہےہیں،اقوام متحدہ کےمطابق افغان طالبان رجیم کی دہشتگردوں کی پشت پناہی سےپورےخطے میں دہشتگردی پھیل رہی ہے۔
سری لنکا گارڈین کے مطابق فتنہ الخوارج افغان سرزمین سے پاکستان میں حملوں میں براہِ راست ملوث ہےجبکہ القاعدہ اورداعش جیسےگروہ اب بھی افغانستان میں موجودہیں ۔سری لنکن جریدہ نے انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان اورفتنہ الخوارج کے تاریخی و نظریاتی مراسم2021 کے بعدکمزور ہونے کے بجائے مزید خطرناک ہوچکے ہیں ،طالبان رجیم افغان سرزمین دوسرےممالک کیخلاف استعمال نہ ہونےکےوعدےتوکررہی ہےلیکن عالمی ادارےمسلسل ان دعوؤں کی تردیدکررہےہیں ۔ماہرین کے مطابق افغان طالبان رجیم کی دہشتگردی کی سہولت کاری سرحدپاردہشتگردی کوفروغ دےرہی ہےجس سےخطے کاامن داؤ پرلگ چکاہے،دہشتگردوں کی پشت پناہی، انسانی حقوق کی سنگین پامالی اور ہٹ دھرمی پرمبنی پالیسیوں کے باعث افغان طالبان رجیم عالمی تنہائی کاشکارہے۔








