اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کی وزارت دفاعی امور کی جانب سے وانا میں کامیاب حملے کا دعویٰ بے نقاب کر دیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی وزارت دفاعی امور نے وانا میں کامیاب حملے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جنوبی وزیرستان میں ایک ڈرون کو …
افغان طالبان کا وانا میں حملے سے متعلق دعویٰ بے نقاب

مزید خبریں
اسلام آباد۔15مارچ (اے پی پی):وزارت اطلاعات و نشریات نے افغان طالبان کی وزارت دفاعی امور کی جانب سے وانا میں کامیاب حملے کا دعویٰ بے نقاب کر دیا۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان کی وزارت دفاعی امور نے وانا میں کامیاب حملے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جنوبی وزیرستان میں ایک ڈرون کو Soft Kill Measures کے ذریعے تباہ کیا گیا اور کسی فوجی تنصیب یا انفراسٹرکچر کو نقصان نہیں پہنچا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ طالبان حکومت کا یہ دعویٰ ان کے اس قائم شدہ طرز عمل کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت وہ پروپیگنڈا اور من گھڑت دعوے پھیلاتے ہیں جیسا کہ حال ہی میں پاکستان ایئر فورس کا طیارہ مار گرانے اور پائلٹس کو گرفتار کرنے کا جھوٹا دعویٰ کیا گیا۔ لہذا ایسے دعوئوں پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ سچ ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتا ہے۔








