افغان معشیت کو جنگ سے شدید نقصان پہنچا ہے، ورلڈ بینک

واشنگٹن۔ 21 نومبر (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ افغان معشیت کو اب بھی طالبان کی جانب سے جاری جنگ کی وجہ سے شدید مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ بینک کی طرف سے گزشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور پرتشدد حالات میں اضافہ اقتصادی پیداوار میں بہتری کی راہ میں بڑی رکاوٹیں …

واشنگٹن۔ 21 نومبر (اے پی پی) عالمی بینک نے کہا ہے کہ افغان معشیت کو اب بھی طالبان کی جانب سے جاری جنگ کی وجہ سے شدید مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ورلڈ بینک کی طرف سے گزشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیاسی عدم استحکام اور پرتشدد حالات میں اضافہ اقتصادی پیداوار میں بہتری کی راہ میں بڑی رکاوٹیں ہیں ، جس کے باعث افغانستان کی اقتصادی ترقی کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال معمولی اضافے کے ساتھ 2.2 فیصد رہی۔ واضح رہے کہ افغانستان کی معاشی ترقی میں واضح کمی2014 ءمیں نیٹو کے عسکری مشن کے اختتام پر ظاہر ہونا شروع ہوئی تھی۔

Leave a Reply