افغان ٹیم آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ،سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 8 رنز سے شکست

کنگز ٹائون ۔25جون (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کو 8 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 8 رنز سے شکست دے دی …

کنگز ٹائون ۔25جون (اے پی پی):آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے سپر 8 مرحلے کے اہم میچ میں افغانستان کی ٹیم سنسنی خیز مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کی ٹیم کو 8 رنز سے ہرا کر سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئی ۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے اہم میچ میں افغانستان نے بنگلادیش کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 8 رنز سے شکست دے دی اور یوں افغان ٹیم نے پہلی مرتبہ کسی بھی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔افغانستان نے بنگلادیش کو جیت کے لیے 116 رنز کا ہدف دیا تھا۔ بنگلادیش نے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے ہدف 12.1 اوورز میں حاصل کرنا تھا۔افغانستان کی اننگز کے اختتام پر بارش کی وجہ سے میچ کچھ دیر کے لیے روکا گیا تھا۔افغانستان ٹیم کے بائولرز نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔

نوین الحق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقا کا مقابلہ افغانستان سے 26 جون کو ہوگا۔منگل کو آرنوس ویل گراؤنڈ،کنگزٹاؤن، سینٹ ونسنٹ میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 52 ویں میچ میں افغانستان کی ٹیم کے کپتان راشد خان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ افغانستان کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکور بورڈ پر بڑا سکور نہ سجاسکی۔ افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹ کے نقصان پر صرف 115 رنز بنا سکی اور اس نے بنگلہ دیشی ٹیم کو میچ میں کامیابی کے لئے 116 رنز کا ہدف دیا۔

افغان اوپنرز نے جارحانہ انداز اپنانے کے بجائے انتہائی محتاط انداز اختیار کیا، دونوں کے درمیان 10.4 اوورز میں صرف 59 رنز کی پارٹنر شپ بنی، ابراہیم ز دران نے 29 گیندوں پر 18 رنز بنائے جبکہ رحمان اللہ گرباز 55 گیندوں پر 43 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔دیگر بیٹرز رنز کی رفتار بڑھانے کی کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے، عظمت اللہ عمر زئی 10، گلبدین نائب 4، اور محمد نبی ایک رن بنا سکے،کریم جنت 7 اور کپتان راشد خان 19 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

میچ کم ہدف ہونے کے باوجود بھی سنسنی خیز رہا اور دونوں ٹیمیں آخری تک جیت کی کوششیں کرتی رہیں۔ بنگلہ دیشی ٹیم کے 116رنز ہدف کے تعاقب کے دوران کئی مرتبہ بارش کی وجہ سے میچ روکنا بھی پڑا تاہم قسمت افغان ٹیم کے ساتھ نظر آئی اور آخری میں جب میچ بارش کی وجہ سے روکنا پڑا تو اس وقت بنگلادیش کو جیت کے لیے 7 گیندوں پر 8 رنز درکار تھےجبکہ اس کی ایک وکٹ باقی تھی،اس موقع پر ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت میچ کے نتیجے کا اعلان کر کے افغان ٹیم کو فاتح قرار دے دے گیا اور یوں افغان ٹیم نے پہلی مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

بنگلادیش کے لٹن داس 54 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ افغانستان ٹیم کے کپتان راشدخان نے 23 رنز کے عوض 4 جبکہ نوین الحق نے 26 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔افغانستان کے نوین الحق کو عمدہ بائولنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقا کا مقابلہ افغانستان سے 26 جون کو ہوگا۔

مزید خبریں
نائب وزیراعظم
پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایات پر فخر ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر پیغام اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی یومِ انسانی ہمدردی کے موقع پر پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر ان تمام انسانی خدمت گاروں اور رضاکاروں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے جو ضرورت کے وقت لوگوں کی مدد کے لیے خود کو وقف کردیتے ہیں۔ بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق انسانی ہمدردی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں ہمدردی، خدمت اور آفات و دیگر ہنگامی حالات سے متاثرہ افراد کے ساتھ کھڑے ہونے کی اہمیت کی یاد دلاتا ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ اس عزم کی تجدید کا موقع بھی ہے کہ ہم اجتماعی طور پر کمزور اور متاثرہ طبقات کی مدد اور انسانیت کی خدمت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سخاوت، رضاکارانہ خدمات اور معاشرتی خدمت کی اپنی دیرینہ روایت پر فخر ہے، یہ اقدار ہمارے معاشرے میں گہری جڑیں رکھتی ہیں اور مشکلات کے وقت ہمیشہ ہمارے لوگوں کو متحد کرنے کا باعث بنی ہیں۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے نتیجے میں آنے والی آفات کے حوالے سے ہمارے تجربے نے بارہا پاکستانی عوام کی استقامت، یکجہتی اور جذبۂ تعاون کو ثابت کیا ہے، شہریوں نے وفاقی اور صوبائی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ آبادیوں کی مدد، امداد اور بحالی کی کوششوں میں بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس موقع پر میں انسانی خدمت کے لیے سرگرم تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں اور ہمدردی، یکجہتی اور انسانیت کی خدمت کے اصولوں سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں