لاہور۔28فروری (اے پی پی):جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ عوام ملک کی انچ انچ حفاظت کیلئے متحد ہیں،افواج پاکستان کی پشت بانی دینی وقومی فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے ہر اعتبار سے افغان عوام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور دو ہمسایہ مسلم ممالک …
افواج پاکستان کی پشت بانی دینی وقومی فریضہ ہے، لیاقت بلوچ

مزید خبریں
لاہور۔28فروری (اے پی پی):جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 25 کروڑ عوام ملک کی انچ انچ حفاظت کیلئے متحد ہیں،افواج پاکستان کی پشت بانی دینی وقومی فریضہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے ہر اعتبار سے افغان عوام کیلئے بڑی قربانیاں دی ہیں اور دو ہمسایہ مسلم ممالک میں جنگ و جدل بڑا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کا باقاعدہ جنگ کی طرف بڑھنا انتہائی تشویش ناک اوردو ہمسایہ اسلامی ممالک کے درمیان یہ صورتحال دونوں طرف کے عوام کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک افغان کشیدگی ایک ایسے وقت شدت اختیار کررہی ہے جب تل ابیب میں بھارت و اسرائیل اکٹھے ہیں اور یہ اتحاد پورے عالم اسلام کے لیے خطرہ ہے، طالبان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بھارت ان کا کبھی بھی دوست نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے ،افغان قیادت کوئی ایسا راستہ اختیار نہ کرے جس سے وہ عالم اسلام سے کٹ جائیں اور اسلام دشمن قوتوں کو اس کا فائدہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان معرکہ حق میں اپنی ذلت مٹانے کیلئے طالبان رجیم کو آلہ کار بنائے ہوئے ہے جبکہ انڈیا اسرائیل اسٹریٹجک دفاعی معاہدہ کا اصل نشانہ پاکستان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان حکومت نے عدم حکمت رویے سے پاکستان میں دہشت گردی کی سرپرستی کی ہے جبکہ چین، قطر اور ترکی میں مذاکرات کو بھی طالبان رجیم نے ناکام بنایا،ان ممالک کو چاہیے کہ وہ اپنی کوششوں کو ترک نہ کریں اور اس موقع پر از سر نواپنا کردار ادا کریں۔








