اقتدارکے حوس کی خاطر پرویزخٹک تین پارٹیاں بدل چکے،انکامستقبل مشکوک ہے،امیرمقام

پشاور۔13جولائی (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے وزیراعلیٰ پروز خٹک کی اخباری بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اقتدارکے حوس کی خاطر پرویزخٹک پیپلزپارٹی،امیرحیدرہوتی اوراب عمران خان کی پارٹی کابھی حصہ بن گئے ہیںجبکہ آئندہ انتخابات میںبھی پرویزخٹک کامستقبل مشکوک ہے بلکہ بہت جلدپاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیارکرلیںگے۔انہوںنے کہاکہ پرویزخٹک کومعلوم ہوناچاہئے کہ میںنے مقتدر سیاسی جماعت چھوڑ کراس وقت کے اپوزیشن …

پشاور۔13جولائی (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے وزیراعلیٰ پروز خٹک کی اخباری بیان پرردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ اقتدارکے حوس کی خاطر پرویزخٹک پیپلزپارٹی،امیرحیدرہوتی اوراب عمران خان کی پارٹی کابھی حصہ بن گئے ہیںجبکہ آئندہ انتخابات میںبھی پرویزخٹک کامستقبل مشکوک ہے بلکہ بہت جلدپاکستان مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیارکرلیںگے۔انہوںنے کہاکہ پرویزخٹک کومعلوم ہوناچاہئے کہ میںنے مقتدر سیاسی جماعت چھوڑ کراس وقت کے اپوزیشن جماعت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکی تھی جبکہ پرویزخٹک اقتدارکی خاطر ایم کیوایم لندن کے ٹکٹ پربھی انتخابات لڑنے میںعارمحسوس نہیںکرتے، انہیںاپنے گریبان میںجھانکناچاہئے کہ انہیںعوام کی مفادعزیزہے یااقتدار، وزیراعلیٰ پرویز خٹک اردو کے کہاوت چھاڑنی اور کوزے کے مصداق ہیں، اقتدار کیلئے تین چارپارٹیاں بدلنے والے شخص کو کسی کی مخالفت زیب نہیں دیتی۔

Leave a Reply