اقتصادی راہدری منصوبہ سے منسلک ایم ایل ون لائن پر کام کرنا بہت ضروری ہے۔نگران وزیر ریلوئے

راولپنڈی ۔ یکم اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے ریلوے روشن خورشید بروچہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہدری منصوبہ سے منسلک ایم ایل ون لائن پر کام کرنا بہت لازم ہے، محکمہ میں گذشتہ سال تین بلین کا خسارہ ہوا ہے،،ریلوے میں مسائل موجود ہیں جو جلد حل کر دیئے جائیں گے،ریلوے نے کبھی بھی سبسڈی کو گنا ہی نہیں ورنہ اتنا خسارہ نہیں ہے،ٹرین کے ذریعے …

راولپنڈی ۔ یکم اگست (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے ریلوے روشن خورشید بروچہ نے کہا ہے کہ اقتصادی راہدری منصوبہ سے منسلک ایم ایل ون لائن پر کام کرنا بہت لازم ہے، محکمہ میں گذشتہ سال تین بلین کا خسارہ ہوا ہے،،ریلوے میں مسائل موجود ہیں جو جلد حل کر دیئے جائیں گے،ریلوے نے کبھی بھی سبسڈی کو گنا ہی نہیں ورنہ اتنا خسارہ نہیں ہے،ٹرین کے ذریعے پشاور سے کراچی تک سفر کیا تما م ریلوے اسٹیشنز کی حالت بہترین بنائی گئی ہے،بوگیو ںکی حالت کو بھی بہت اچھا بنایا گیا ہے اور تھوڑے بہت مسائل ادارے میں موجود ہیں،کوئی زمین بھی کسی کو بلاوجہ نہیں دینی چاہیے لیز بھی ہو تو کمان ریلوے کے پاس رہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز راولپنڈی ریلوئے اسٹیشن کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔