اقتصادی سروے 26-2025 کے مطابق ملک میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں میں مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں کے ذریعے نمایاں پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔سروے کے مطابق مالی سال 26-2025کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 71 منصوبوں کے لیے 226.98 ارب روپے مختص کیے گئے، جن میں 224.83 ارب روپے جاری منصوبوں جبکہ 2.15 ارب روپے نئے منصوبوں کے لیے رکھے گئے۔
اقتصادی سروے ، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں میں مثبت پیش رفت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):اقتصادی سروے 26-2025 کے مطابق ملک میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے شعبوں میں مختلف منصوبوں اور سرگرمیوں کے ذریعے نمایاں پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔سروے کے مطابق مالی سال 26-2025کے دوران پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 71 منصوبوں کے لیے 226.98 ارب روپے مختص کیے گئے، جن میں 224.83 ارب روپے جاری منصوبوں جبکہ 2.15 ارب روپے نئے منصوبوں کے لیے رکھے گئے۔ این ایچ اے کا مجموعی سڑکوں کا نیٹ ورک 14,480 کلومیٹر تک پہنچ چکا ہے۔پاکستان ریلوے نے جولائی تا مارچ مالی سال 2026 کے دوران 63.56 ارب روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی۔ ادارہ 444 لوکوموٹیوز کے ذریعے 7,791 کلومیٹر طویل ریلوے نیٹ ورک چلا رہا ہے۔
اس عرصے میں ریلوے نے 24.16 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کیں جبکہ مال برداری 4,839 ملین ٹن کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے کیلنڈر سال 2025 میں 211.7 ارب روپے کی خالص آمدنی حاصل کی جبکہ آپریٹنگ اخراجات 1.8 فیصد اضافے کے بعد 198.3 ارب روپے رہے۔پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) نے جولائی تا مارچ مالی سال 2026 کے دوران 7.99 ارب روپے قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا۔ ادارے کے بیڑے میں 13 جہاز شامل ہیں جن کی مجموعی کارگو اٹھانے کی صلاحیت 996,683 ڈیڈ ویٹ ٹن ہے۔
اقتصادی سروے کے مطابق بندرگاہی سرگرمیوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کراچی پورٹ نے 42.03 ملین ٹن کارگو اور کنٹینر ٹریفک کو ہینڈل کیا جبکہ پورٹ قاسم پر کارگو تھروپٹ میں 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اقتصادی سروے کے مطابق پاکستان پوسٹ کا نیٹ ورک ملک بھر میں 9,695 ڈاک خانوں پر مشتمل ہے جبکہ بندرگاہوں پر مجموعی کارگو ہینڈلنگ 78.452 ملین ٹن رہی۔








