وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ زیرِ تربیت افسران جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ پولیسنگ کو اپنا شعار بنائیں،اے ایس پیز کو بہترین تربیت اور جدید سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ ، زیرِ تربیت اے ایس پیز سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ زیرِ تربیت افسران جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ پولیسنگ کو اپنا شعار بنائیں،اے ایس پیز کو بہترین تربیت اور جدید سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو نیشنل پولیس اکیڈمی کے دورہ کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ محسن نقوی نے زیرِ تربیت اے ایس پیز سے ملاقات کی اور پیشہ وارانہ و تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ محسن نقوی نے کہاکہ زیرِ تربیت افسران جدید ٹیکنالوجی اور سمارٹ پولیسنگ کو اپنا شعار بنائیں۔ فیلڈ میں عوام کے ساتھ حسنِ سلوک سے پیش آئیں اور ان کے مسائل فوری حل کریں۔زیرِ تربیت اے ایس پیز ملک کا مستقبل ہیں، ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر پورا اعتماد ہے۔اے ایس پیز کو بہترین تربیت اور جدید سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ ایلیٹ ٹریننگ کے پہلے بیچ کا جلد آغاز ہوگا،جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تربیت ہی مؤثر پولیسنگ کی ضمانت ہے، نیشنل پولیس اکیڈمی میں تربیتی اور رہائشی سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جا رہا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیرِ تعمیر ہاسٹل کا معائنہ کیا ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ نے تیار شدہ ماڈل روم کا جائزہ لیا اور ضروری تبدیلیوں کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ کمانڈنٹ این پی اے، ڈی جی ایف آئی اے، ڈی جی این سی سی آئی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔








