:صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے لاہور رنگ روڈ کا دورہ کیا اور لکھو ڈیر کے مقام پر جاری ری ہیبیلیٹیشن اور اسفالٹ ورک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر کو لاہور رنگ روڈ پر جاری تعمیراتی اور مرمتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی
صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا لاہور رنگ روڈ کا دورہ، رنگ روڈ کی بیوٹیفکیشن و تعمیراتی کام کامعائنہ

مزید خبریں
لاہور۔11جون (اے پی پی):صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ نے لاہور رنگ روڈ کا دورہ کیا اور لکھو ڈیر کے مقام پر جاری ری ہیبیلیٹیشن اور اسفالٹ ورک کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن پنجاب رنگ روڈ اتھارٹی صفی اللہ گوندل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران صوبائی وزیر کو لاہور رنگ روڈ پر جاری تعمیراتی اور مرمتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور اعلی معیار کو برقرار رکھتے ہوئے منصوبے کی بروقت تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے ورکنگ سائٹ کو مکمل طور پر کور کرنے اور حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی تاکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے دوران عوام کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا کہ رنگ روڈ پولیس دورانِ تعمیر ٹریفک کے بہاو کو ہر صورت برقرار رکھے تاکہ شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات پیش نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت لاہور رنگ روڈ پر بیوٹیفیکشن، تعمیراتی اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں اور ان منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔








