وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل میتن توکل کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل میتن توکل کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر جنرل میتن توکل نے ملاقات کی،ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان اور ترکیہ کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا جو مشترکہ تاریخ، باہمی اعتماد، عوامی سطح پر مضبوط روابط اور قریبی تعاون پر مبنی ہیں۔جمعرات کو وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق ترک لینڈ فورسز کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔
انہوں نے پاکستان-ترکیہ ہائی لیول ملٹری ڈائیلاگ گروپ کی اہمیت کو اجاگر کیاجسے دونوں ممالک کے درمیان دفاع، عسکری اور دفاعی صنعت کے تعاون کو مضبوط بنانے کا موثر پلیٹ فارم قرار دیا۔ معز زمہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے ترکیہ کے عزم کا اعادہ کیا اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔وزیر دفاع نے مشکل اوقات میں ترکیہ کی قیادت اور عوام کی جانب سے دی جانے والی ثابت قدم حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
فریقین نے دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کا اختتام پاکستان-ترکیہ دفاعی شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم پر ہوا۔








