اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ ان کی وزارت نے وزارت تعلیم کوتجویز دی ہے کہ اقلیتوں کے نصاب کو ریوائز کرتے ہوئے سلیبس میں انسانی حقو ق کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا جائے ۔ شیریں مزاری نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ غیر مسلم کمیونٹی یہاں پر یورپ …
اقلیتوں کے نصاب کو ریوائز کرکے سلیبس میں انسانی حقو ق کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا جائے،وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 دسمبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹرشیریں مزاری نے کہا ہے کہ ان کی وزارت نے وزارت تعلیم کوتجویز دی ہے کہ اقلیتوں کے نصاب کو ریوائز کرتے ہوئے سلیبس میں انسانی حقو ق کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کیا جائے ۔ شیریں مزاری نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ غیر مسلم کمیونٹی یہاں پر یورپ کی طرح اپنے مذہبی قوانین پر عمل کررہی ہے اس لیے ان کے سلیبس میں ان کے مذہب کے مطابق اخلاقی سلیبس پر نظر ثانی کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اقلیتوں کو اسلامک سٹڈیز کا مضمون پڑھایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کو اسلامک اسٹڈیز کے بجائے اخلاقیات کا مضمون پڑھایا جانا چاہئے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقلیتوں کو سوشل اور مورل تعلیمات پر مشتمل سلیبس پڑھانا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے بھی سلیبس میں انسانی حقوق اور ماحولیات کو لازمی مضمون کے طور پر شامل کرنے کا کہا ہے ۔








