لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) ہیڈکوارٹر میں چیف انجینئرندیم ملک اور چیف انجینئرذوالفقار بلوچ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی
لیسکو کا ندیم ملک اور ذوالفقار بلوچ کے اعزاز میں الوداعی تقریب

مزید خبریں
لاہور۔14ستمبر (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( لیسکو) ہیڈکوارٹر میں چیف انجینئرندیم ملک اور چیف انجینئرذوالفقار بلوچ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں جنرل مینیجر ٹیکنیکل رائے محمد اصغر،کسٹمر سروسز ڈائریکٹر عباس علی،تمام فنکشنل ہیڈز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے دونوں افسران کی کمپنی کے لیے گراں قدر خدمات، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ندیم ملک اور ذوالفقار بلوچ نے دورانِ ملازمت اپنی ذمہ داریاں محنت،لگن اور بہترین پیشہ ورانہ انداز میں انجام دیں،جبکہ ان کی خدمات لیسکو کے لیے قابلِ قدر سرمایہ ہیں۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے دونوں ریٹائر ہونے والے افسران کو گلدستے،اعزازی شیلڈز اور سووینیئرز پیش کئے۔دونوں افسران کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہونے والی اہم انتظامی ذمہ داریوں کو موثر انداز میں جاری رکھنے کے لیے چیف انجینئر پی اینڈ ڈی فیصل زکریا کو چیف انجینئر او اینڈ ایم جبکہ چیف انجینئر ٹی ایس نثار سرور کو چیف انجینئر پی آئی یو کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے کہا کہ لیسکو کے لیے ریٹائر ہونے والے دونوں افسران کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ تقریب میں انجینئر محمد رمضان بٹ اور تمام فنکشنل ہیڈز نے ریٹائر ہونے والے افسران کو مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔








