نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ) کا آغاز 15 ستمبر جبکہ نیشنل انڈر 19 کپ (ون ڈے) 19 ستمبر سے ہوگا، جس کے میچز فیصل آباد سمیت چارسدہ، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ میں کھیلے جائیں گے
فیصل آباد میں نیشنل انڈر 19 میچز، نوجوان کرکٹرز صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے

مزید خبریں
فیصل آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی):نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ (تین روزہ) کا آغاز 15 ستمبر جبکہ نیشنل انڈر 19 کپ (ون ڈے) 19 ستمبر سے ہوگا، جس کے میچز فیصل آباد سمیت چارسدہ، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ میں کھیلے جائیں گے۔دونوں ٹورنامنٹس میں ملک کے 16 کرکٹ ریجنز کی نمائندگی کرنے والی مجموعی طور پر 20 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ تقریباً 400 نوجوان کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔ 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنائیں گی۔نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ تین روزہ جبکہ نیشنل انڈر 19 کپ ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ کراچی، لاہور، پشاور اور سیالکوٹ کی دو، دو ٹیمیں بھی ان ایونٹس میں حصہ لیں گی، جبکہ فیصل آباد کو بھی میچز کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوگا۔نیشنل انڈر 19 کپ کا فائنل 24 اکتوبر جبکہ نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ کا فائنل 3 سے 6 نومبر تک کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹورنامنٹس کی فاتح ٹیم کو 20 لاکھ روپے جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 10 لاکھ روپے انعامی رقم دی جائے گی۔








