اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر چین کا دورہ کریں گی

اقوامِ متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر چین کا دورہ کریں گی

بیجنگ۔28اپریل (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی صدر اینالینا بیربوک 29 اپریل سے چین کا دو روزہ دورہ کریں گی۔ شنہوا کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے منگل کو بتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی کی دعوت پر اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی صدر اینا لینا بیربوک 29 سے 30 اپریل تک چین کا دورہ کریں گی۔