اقوامِ متحدہ کے امدادی اداروں نے صومالیہ میں بڑھتے ہوئے غذائی بحران اور ممکنہ قحط سے بچنے کے لیے فوری انسانی امداد میں اضافے کی اپیل کی ہے۔
اقوامِ متحدہ کا صومالیہ میں قحط روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔16مئی (اے پی پی):اقوامِ متحدہ کے امدادی اداروں نے صومالیہ میں بڑھتے ہوئے غذائی بحران اور ممکنہ قحط سے بچنے کے لیے فوری انسانی امداد میں اضافے کی اپیل کی ہے۔شنہوا کے مطابق اقوامِ متحدہ کے مطابق خوراک اور زراعت کے ادارے (ایف اے او)، دفتر برائے انسانی امور (اوسی ایچ اے )، یونیسیف اور ورلڈ فوڈ پروگرام نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صومالیہ میں صورتحال تیزی سے سنگین ہوتی جا رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق صومالیہ میں تقریباً 60 لاکھ افراد شدید غذائی قلت کا شکار ہیں، جن میں 19 لاکھ بچے شامل ہیں۔ ان بچوں میں سے تقریباً 4 لاکھ 93 ہزار شدید غذائی قلت کا سامنا کر رہے ہیں۔اقوامِ متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا کہ شدید خشک سالی، بدامنی، محدود انسانی امداد اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات کے اثرات بحران کو مزید بڑھا رہے ہیں۔انہوں نے خبردار کیا کہ 2022 کے بعد پہلی بار صومالیہ میں دوبارہ قحط کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے، خاص طور پر جنوب مغربی ریاست کے ضلع برحکابا میں صورتحال تشویشناک ہے۔اقوامِ متحدہ کے حکام کے مطابق اگر آئندہ چند ہفتوں میں فوری اور وسیع پیمانے پر امدادی کارروائیاں نہ کی گئیں تو انسانی المیہ مزید سنگین ہو سکتا ہے۔








