اقوامِ متحدہ کی سرزنش کے باوجود مقبوضہ کشمیر میںانسانی حقوق کی سنگین پامالیاںجاری ہیں، سیدعلی گیلانی

سرینگر ۔ 20 جون (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوںانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں ، ظلم وبربریت اور قتل وغارت گری کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے پر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی حالیہ سرزنش کے باوجود بھارتی فوج طاقت کے نشے میں نہتے کشمیری عوام …

سرینگر ۔ 20 جون (اے پی پی) کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے میںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوںانسانی حقوق کی سنگین پامالیوں ، ظلم وبربریت اور قتل وغارت گری کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافے پر کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی حالیہ سرزنش کے باوجود بھارتی فوج طاقت کے نشے میں نہتے کشمیری عوام کومسلسل تہہ وتیغ کررہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں بھارتی فورسز کی طرف سے ظلم و بربریت کی ان وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی موجودہ فرقہ پرست حکمران جماعت اور ان کی مقامی کٹھ پتلیاں نہتے کشمیریوںکو تختہ مشق بنانے میں کوئی شرم محسوس نہیں کررہے ہیں۔

مزید خبریں