اقوامِ متحدہ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس آئندہ ہفتے جاپان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ جاپان ہو گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے عہدیداروں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل آئندہ ہفتے بدھ کو ٹوکیو پہنچیںگے۔اپنی آمد کے اگلے روز وہ وزیرِاعظم شنزو آبے سے بات چیت کریں …
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئندہ ہفتے جاپان کا دورہ کریں گے
اقوامِ متحدہ۔ 6 دسمبر (اے پی پی) اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترس آئندہ ہفتے جاپان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ جاپان ہو گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے عہدیداروں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیکرٹری جنرل آئندہ ہفتے بدھ کو ٹوکیو پہنچیںگے۔اپنی آمد کے اگلے روز وہ وزیرِاعظم شنزو آبے سے بات چیت کریں گے۔انتونیو گوترسبظاہر شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگراموں کے ساتھ ساتھ دیگر عالمی مسائل پر جاپان کے ساتھ تعاون مضبوط کرنے کے حوالے سے پرامید ہیں۔









