اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل اور یو این الائنس آف سیویلائزیشنز کی مصر میں گرجا گھروں پر حملوں کی مذمت

اقوام متحدہ ۔ 10 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، سلامتی کونسل اور یو این الائنس آف سیویلائزیشنز نے مصر میں دو گرجا گھروں پر حملوں کی مذمت کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوترش کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ ان حملوں کے ذمہ داروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔15رکنی سلامتی …

اقوام متحدہ ۔ 10 اپریل (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ، سلامتی کونسل اور یو این الائنس آف سیویلائزیشنز نے مصر میں دو گرجا گھروں پر حملوں کی مذمت کی ہے ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیوگوترش کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان میں اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ ان حملوں کے ذمہ داروں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔15رکنی سلامتی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں حملوں کو گھناﺅنا اور بزدلانہ اقدام قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دہشتگردی بین الاقوامی امن و اسلامتی کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے ۔

مزید خبریں

Leave a Reply