اقوام متحدہ۔14مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے کی کوریج کرنے والی الجزیرہ چینل کی فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیریں ابو عقلے کے صیہونی فوج کی فائرنگ سے قتل کی متفقہ طور پر مذمت کرتے ہوئے واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سفارتکاروں نے مشترکہ بیان …
اقوام متحدہ ، سلامتی کونسل کی الجزیرہ کی خاتون صحافی کے قتل کی متفقہ طور پر مذمت، فوری، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ۔14مئی (اے پی پی):اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے حملے کی کوریج کرنے والی الجزیرہ چینل کی فلسطینی نژاد امریکی خاتون صحافی شیریں ابو عقلے کے صیہونی فوج کی فائرنگ سے قتل کی متفقہ طور پر مذمت کرتے ہوئے واقعے کی مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق سفارتکاروں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ الجزیرہ کی خاتون صحافی کو مغربی کنارے کے شہر جنین کے پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج کے حملے کی کوریج کے دوران قتل کیا گیا جس کی فوری، مکمل، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں۔ بیان میں کہا گیا کہ صحافیوں کو بھی تحفظ دیا جانا چاہیے۔








