سرینگر ۔ 16 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سیّد علی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی جبر واستبداد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بچانے کےلئے کردار ادا کریں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق …
اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بچانے کےلئے کردار ادا کریں، مشترکہ حریت قیادت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 16 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں سیّد علی گیلانی، میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے مقبوضہ علاقے میں جاری بھارتی جبر واستبداد کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے بچانے کےلئے کردار ادا کریں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشترکہ حریت قیادت نے سرینگر میں جاری ایک بیان کہا کہ حریت رہنما محمد یوسف ندیم کا بہیمانہ قتل، سینٹرل جیل سرینگر سے سیاسی قیدیوں کی جموں خطے کی جیلوں میں منتقلی ، نہتے کشمیریوں پر بے انتہا مظالم اور بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے شوپیان قتل عام میں ملوث بھارتی فوجیوں کے خلاف پولیس کارروائی کو روکنے کے احکامات بھارتی استعماری حربوں کا عکاس ہیں۔








