اقوام متحدہ طویل عرصے سے یوکرین تنازع کے خاتمے کا مطالبہ کر ر ہا ہے ، ترجمان

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش طویل عرصے سے یوکرین تنازع کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں و بین الاقوامی قانون کے مطابق تصفیے پر زور دیتے آرہے ہیں۔

اقوام متحدہ ۔23ستمبر (اے پی پی):اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش طویل عرصے سے یوکرین تنازع کے خاتمے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں و بین الاقوامی قانون کے مطابق تصفیے پر زور دیتے آرہے ہیں۔

تاس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرین بحران کے حل کی مدت سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے تاس کو بتایا کہ سیکرٹری جنرل نے طویل عرصے سے یوکرین میں جاری تنازع کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل یوکرین تنازع کا ایسا خاتمہ چاہتے ہیں جو اقوام متحدہ کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے مطابق ہو۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 21 ستمبر کو کہا تھا کہ یوکرین کے لیے ضروری ہے کہ وہ موسم سرما سے قبل روس کے ساتھ تنازع کے حل کی کوشش کرے۔