پنجاب پولیس، ملازمین اور اہلخانہ کیلئے مزید 24 لاکھ روپے سے زائد میڈیکل فنڈز جاری

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کے تحت مزید24 لاکھ روپے سے زائد کے میڈیکل فنڈز جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف پولیس ملازمین اور ان …

لاہور۔23ستمبر (اے پی پی):پنجاب پولیس نے اپنے ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ہیلتھ ویلفیئر کے تحت مزید24 لاکھ روپے سے زائد کے میڈیکل فنڈز جاری کر دیئے۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب عبدالکریم نے میڈیکل فنانشل اسسٹنس کمیٹی کی سکروٹنی کے بعد فنڈز کے اجرا کی منظوری دی۔

آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں مصروف پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے،جبکہ مختلف اداروں کے ساتھ ایم او یوز کے تحت بھی پولیس ملازمین کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق ریٹائرڈ ڈی ایس پی نور محمد کو کینسر کے علاج کیلئے5 لاکھ روپے،

باربر محمد اصغر کو اہلیہ کی مائنر سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جبکہ مرحوم انسپکٹر عبدالرشید کی بیوہ کو عارضہ قلب کے علاج کیلئے2 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔اسی طرح سب انسپکٹرز سید حسن رضا،جاوید اقبال اور اے ایس آئی نعیم اللہ کو علاج معالجے کیلئے ایک،ایک لاکھ روپے فراہم کئے گئے۔کانسٹیبلز بلال حسن،فاروق علی،محمد احمد اور لیڈی کانسٹیبل پھول شہزادی کو بھی علاج معالجے کی مد میں ایک،ایک لاکھ روپے دیئے گئے۔

ترجمان کے مطابق اے ایس آئیز غلام عباس،الیاس علی اور اسسٹنٹ عرفان احمد کو مجموعی طور پر 3 لاکھ10 ہزار روپے،کانسٹیبلز محمد عامر، عبدالغفور اور محمد حسین کو مجموعی طور پر 2 لاکھ85 ہزار روپے جبکہ نائب قاصد محمد وقاص،اکمل شہزاد اور واشر مین سرور خطا کو مجموعی طور پر ایک لاکھ85 ہزار روپے کے میڈیکل فنڈز میں جاری کئے گئے۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے کہا کہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی فلاح و بہبود کیلئے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔