نیویارک ۔ 10 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کنٹرول لائن پر تعینات اپنے مبصر مشن کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ 43 فوجی اور 73 بین الاقوامی سویلئن مبصرین پر مشتمل اس مشن کو 1949ء سے اقوام متحدہ کے مستقل بجٹ سے فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے مبصر مشن کے فنڈز کو کم کرنے کے لئے متعدد کوششیں کیں تاہم …
اقوام متحدہ میں بھارت کی بڑی ناکامی ،جنرل اسمبلی نے کشمیر مبصر مشن کے بجٹ کی منظوری دے دی

مزید خبریں
نیویارک ۔ 10 جنوری (اے پی پی) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے کنٹرول لائن پر تعینات اپنے مبصر مشن کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے ۔ 43 فوجی اور 73 بین الاقوامی سویلئن مبصرین پر مشتمل اس مشن کو 1949ء سے اقوام متحدہ کے مستقل بجٹ سے فنڈنگ کی جا رہی ہے۔ بھارتی حکومت نے مبصر مشن کے فنڈز کو کم کرنے کے لئے متعدد کوششیں کیں تاہم عالمی فورم پر پاکستانی وفد کی جانب سے بھرپور مخالفت کے نتیجے میں فنڈز کے حوالے سے اقوام متحدہ کی کمیٹی نے مبصرمشن کے مالی وسائل برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔ علاوہ ازیں بھارت کو مبصر مشن کی سرینگر نشست ختم کرنے میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اعتراضات کے تناظر میں پاکستانی وفد مبصر مشن کی اہمیت ثابت کرنے میں بھرپور طریقے سے کامیاب رہا جس کی ترقی پذر ممالک اور چین نے بھی بھرپور حمایت کی۔ واضح رہے کہ بھارت ہمیشہ مبصر مشن کو ختم کرنے پر زور دیتا آیا ہے جبکہ پاکستان کا مؤقف ہے کہ مبصر مشن کی موجودگی علاقائی امن اور استحکام کے لئے ناگزیر ہے۔ علاوہ ازیں عالمی مبصرین کی موجودگی کے باعث وقتاً فوقتاً دنیا کے سامنے تنازعہ کشمیر اجاگر ہوتا رہتا ہے۔








