اقوام متحدہ ۔7اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے آئندہ سیکرٹر ی جنرل کے عہدے کے امیدواروں کے ساتھ دو روزہ انٹرایکٹو مکالموں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ مکالمے 21 اور 22 اپریل کو منعقد ہوں گے، جن میں ہر امیدوار کے لیے تین گھنٹے کا سیشن مختص کیا گیا ہے۔جنرل اسمبلی کی صدر انالینا بیئربوک …
اقوام متحدہ میں نئے سیکرٹر ی جنرل کو منتخب کرنے کا عمل تیز، امیدواروں سے اہم مکالمے کا شیڈول جاری

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔7اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (یو این جی اے) نے آئندہ سیکرٹر ی جنرل کے عہدے کے امیدواروں کے ساتھ دو روزہ انٹرایکٹو مکالموں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔اقوام متحدہ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ مکالمے 21 اور 22 اپریل کو منعقد ہوں گے، جن میں ہر امیدوار کے لیے تین گھنٹے کا سیشن مختص کیا گیا ہے۔جنرل اسمبلی کی صدر انالینا بیئربوک نے رکن ممالک کو ارسال کردہ خط میں اس شیڈول کی تفصیلات فراہم کیں۔اب تک اس اہم عہدے کے لیے چار امیدوار سامنے آئے ہیں، جن میں چلی کی سابق صدر مشیل باشلیٹ، جو برازیل اور میکسیکو کی نامزد کردہ ہیں، شامل ہیں۔ دیگر امیدواروں میں عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی (ارجنٹینا کی جانب سے نامزد)، سینیگال کے سابق صدر میکی سال (برونڈی کی نامزدگی) اور کوسٹا ریکا کی ماہر معاشیات و سابق نائب صدر ربیکا گرینسپان شامل ہیں۔اقوام متحدہ کے موجودہ اور نویں سیکرٹر ی جنرل انتونیو گوتریش جنوری 2017 میں اپنے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔ نئے سیکریٹری جنرل یکم جنوری 2027 سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔








