واشنگٹن ۔ 29 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے افغانستان میں امن کا قیام ضروری ہے، پاکستان کی فوج کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں ہے تاہم جب تک افغانستان میں مکمل عمل قائم نہیں ہوتا اس وقت تک دہشتگردی کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔ …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی سکول کے طلبا و طالبات سے خطاب

مزید خبریں
واشنگٹن ۔ 29 مئی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کےلئے افغانستان میں امن کا قیام ضروری ہے، پاکستان کی فوج کی جانب سے دہشتگردی کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں ہے تاہم جب تک افغانستان میں مکمل عمل قائم نہیں ہوتا اس وقت تک دہشتگردی کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بات انہوں نے ہارورڈ یونیورسٹی کے کینیڈی سکول کے طلبا اور طالبات سے اپنے خطاب میں کہی۔ فیوچر ڈپلومیسی کے عنوان سے انہوں نے اپنا خطاب پوڈ کاسٹ کے ذریعے ریکارڈ کرایا۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ وہ سمجھتی ہیں کہ ہم (پاکستان) نے دہشتگردی کی تاریک قوتوں کو شکست دی ہے، ہم دہشتگردوں کو یقینی طور پر شکست دیں گے، اس ضمن میں پیشرفت جاری ہے تاہم اب بھی بہت سا کام باقی ہے۔








