اقوام متحدہ ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ مختلف ممالک اور خطوں میں انتہا پسندانہ نظریات کو فروغ دینے والے اندرونی عوامل کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مداخلت اور قبضے جیسے بیرونی عوامل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے 193 رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں دہشت گردی …
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا 193 رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 16 مئی (اے پی پی) پاکستان نے کہا ہے کہ مختلف ممالک اور خطوں میں انتہا پسندانہ نظریات کو فروغ دینے والے اندرونی عوامل کے ساتھ ساتھ غیر ملکی مداخلت اور قبضے جیسے بیرونی عوامل پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے 193 رکنی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ہمیں دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے 2006 ءمیں اختیار کی گئی حکمت عملی کے تحت پرتشدد انتہا پسندی کو فروغ دینے والوں کے سوال پر بھی توجہ دینا ہوگی۔ عالمی ادارے کی انسداد دہشت گردی حکمت عملی کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقد ہو نے والے چھٹے اجلاس کو پاکستانی مندوب نے بتایا کہ مذکورہ حکمیت عملی کے چار بنیادی نکات میں دہشت گردی کے لئے سازگار حالات سے نمٹنا، دہشت گردی کو روکنا اور اس سے نمنٹنا، دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ریاستوں کی استعداد کار میں اضاہ کرنا اور انسانی حقوق کے احترام اور قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے کے اقدامات کرنا شامل ہیں۔








