اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا مباحثے میں اظہار خیال

اقوام متحدہ ۔ 2 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر جانی و مالی قربانیاں دی ہیں، مسئلے سے نمٹنے میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں تاہم اس لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے مزید بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔عالمی ادارے کے ہیڈ کوارٹر …

اقوام متحدہ ۔ 2 جولائی (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ برسوں میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر جانی و مالی قربانیاں دی ہیں، مسئلے سے نمٹنے میں شاندار کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں تاہم اس لعنت کے مکمل خاتمے کے لیے مزید بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔عالمی ادارے کے ہیڈ کوارٹر نیو یارک میں دو روزہ انسداد دہشت گردی کانفرنس کے سلسلے میں مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے حالیہ برسوں کے دوران دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے شاندار کامیابیوں کے لئے بڑے پیمانے پر جانی و مالی قربانیاں دی ہیں اس کے باوجود دہشت گردی کے خلاف ہمارا عزم کمزور نہیں ہوا۔