اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا جنرل اسمبلی کی چھٹی (لیگل) کمیٹی کے اجلاس سے خطاب

نیویارک ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے ہیں تاہم اب پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کے بڑے خطرے کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چھٹی (لیگل) کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی …

نیویارک ۔ 4 اکتوبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کے تمام ٹھکانے ختم کر دیئے ہیں تاہم اب پاکستان کو سرحد پار سے دہشت گردی کے بڑے خطرے کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی چھٹی (لیگل) کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بیرون ملک سے درپیش دہشت گردی کے خطرہ کا مقابلہ اپنی مغربی سرحد پر بارڈر مینجمنٹ پر جامع عملدرآمد کے ذریعے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کی مذموم کارروائیوں کی وجہ سے میرے ملک کا عزم کبھی بھی متزلزل نہیں ہوا اور ہم نے اس لعنت کے خاتمہ کیلئے دہشت گردوں کی مکمل شکست تک لڑائی جاری رکھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے دہشت گردی بارے بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت امن و استحکام کی صورتحال دہشت گردی کے خلاف جامع اپروچ کا نتیجہ ہے۔