اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کا پرامن حل سلامتی کونسل کی ان متعدد قراردادوں کے تحت چاہتا ہے جن میں کشمیریوں کو استصواب رائے کی ضمانت دی گئی ہے۔ پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر نیویارک میں اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ …
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا یوم دفاع کے موقع پر بیان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 ستمبر (اے پی پی) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کے دیرینہ مسئلہ کا پرامن حل سلامتی کونسل کی ان متعدد قراردادوں کے تحت چاہتا ہے جن میں کشمیریوں کو استصواب رائے کی ضمانت دی گئی ہے۔ پاکستان کے یوم دفاع کے موقع پر نیویارک میں اتوار کو جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی خطے میں قیام امن کی مسلسل کوششوں کو ہمارے مشرقی ہمسائے کی طرف سے یرغمال بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بھارت کی طرف واضح اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسے اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصول و ضوابط اور انسانی حقوق کا کوئی پاس نہیں وہ انہیں مسلسل نظرانداز کر رہا ہے۔ مستقل نمائندہ منیر اکرم نے مزید کہا کہ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق امن کےلئے کام کرتا رہے گا اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں مغلوب اور پسے ہوئے لوگوں کی اخلاقی مدد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے قائداعظم کے اس وژن کے مطابق عالمی امن اور سلامتی کے قیام کےلئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے اور 1960ءسے اب تک دنیا کے 28ممالک میں اقوام متحدہ کے 46مشنز میں اپنے 2لاکھ سے زائد امن فورس روانہ کی ہے جنہوں نے اقوام متحدہ کے پرچم تلے شاندار پیشہ وارانہ خدمات سرانجام دیں۔ عالمی امن کی ان کوششوں میں 157جانوں کے نذرانے پیش کیے جن میں 24افسران اور خواتین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عالمی کوششوں میں شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ دہشت گردی کی لعنت سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے اس جرات مندانہ اقدام میں لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ افغانستان میں قیام امن کےلئے پاکستان کی کوششوں کا پورا عالم اور خود اقوام متحدہ معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ہم اپنے ان بیٹوں اور بیٹیوں کو خراج تحسین اور سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے دفاع وطن کےلئے اپنی قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے۔








