اقوام متحدہ نشستن، گفتن و برخواستن کلب ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نشستن ، گفتن و برخواستن کلب ہے، ۔انھوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ اقوامِ متحدہ اپنے اندر بہت امکانات رکھنے والا ادارہ تھا لیکن اب یہ ایک ایسا کلب بن کر رہ گیا ہے جہاں لوگ آتے، باتیں …

واشنگٹن ۔ 27 دسمبر (اے پی پی) نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اقوامِ متحدہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نشستن ، گفتن و برخواستن کلب ہے، ۔انھوں نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں لکھا کہ اقوامِ متحدہ اپنے اندر بہت امکانات رکھنے والا ادارہ تھا لیکن اب یہ ایک ایسا کلب بن کر رہ گیا ہے جہاں لوگ آتے، باتیں کرتے اور اچھا وقت گزار کر چلے جاتے ہیں جو بہت افسوس ناک صورتحال ہے ۔ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے انھوں نے ذاتی طور پر مداخلت کر کے سلامتی کونسل میں اسرائیل کے خلاف ایک قرارداد ملتوی کروا دی تھی۔ اس قرارداد میں مغربی کنارے میں یہودی بستیاں تعمیر کرنے کے اسرائیلی اقدام کی مذمت کی گئی تھی۔اس کے باوجود یہ قرارداد منظور ہو گئی تھی ۔

Leave a Reply