اقوام متحدہ ۔ 20 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹیرس نے امریکی رکاوٹ کے باوجود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کے قتل سے متعلق رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ پریس ٹی وی نے اسرائیلی چینل 10 نیوز کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دستاویزات کو تاحال شائع نہیں کیا گیا، جس میں اقوام متحدہ نے خبردار کیا …
اقوام متحدہ کااسرائیلی مظالم پر رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔ 20 جون (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹیرس نے امریکی رکاوٹ کے باوجود اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی مظاہرین کے قتل سے متعلق رپورٹ کو منظر عام پر لانے کا فیصلہ کرلیاہے۔ پریس ٹی وی نے اسرائیلی چینل 10 نیوز کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دستاویزات کو تاحال شائع نہیں کیا گیا، جس میں اقوام متحدہ نے خبردار کیا کہ غزہ، اسرائیل کے ساتھ ایک اور جنگ کی زد میں ہے۔مذکورہ دستاویز کو اقوام متحدہ میں دسمبر 2016 میں منظور کی جانے والی قرارداد نمبر 2334 کے تحت ترتیب دیا گیا، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر مغربی کنارے کے علاقے اور مشرقی بیت المقدس میں یہودی بستیوں کی تعمیرات کو روکا جائے۔








