اقوام متحدہ کا امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں افریقی نسل کے لوگوں کے قتل پر تشویش کا اظہار

جنیوا۔9مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں افریقی نسل لوگوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ نےکہا ہےکہ افریقی نسل کے لوگ بہت سے ممالک خاص طور پر امریکہ میں غیر متناسب طور پر بڑی تعداد میں قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھوں ہلاک ہور ہے ہیں۔ …

جنیوا۔9مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ نے امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں افریقی نسل لوگوں کے قتل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ نےکہا ہےکہ افریقی نسل کے لوگ بہت سے ممالک خاص طور پر امریکہ میں غیر متناسب طور پر بڑی تعداد میں قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھوں ہلاک ہور ہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر انسانی حقوق کے لیے اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر مشیل بیچلیٹ نے انسانی حقوق کونسل کے جاری 49ویں اجلاس کے لیے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ2021میں امریکہ میں پولیس کے ہاتھوں افریقی نسل کے266 لوگوں کی ہلاکتیں ہوئیں ۔

انہوں نے کہاکہ اس اعددوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ سفید فام لوگوں کے مقابلے میں پولیس کے ہاتھوں ان کے مارے جانے کا امکان تقریباً 3گنا زیادہ ہے۔

انہوں نے اس موقع پر امریکی حکام اور دنیا کے تمام خطوں پر زوردیا کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ہاتھوں ہونے والی اموات کے لیے فوری اور موثر جوابدہی کو یقینی بنائیں۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو حالیہ برسوں میں ایسی رپورٹیں موصول ہوئی ہیں جن سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی فوجداری انصاف کے نظام میں نسلی تفاوت برقرار ہے۔■