اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے امریکا کی جانب سے "پوری تہذیب کو مٹانے” کی دھمکی آمیز بیان بازی کی شدید مذمت کی ہے۔
اقوام متحدہ کا امریکی دھمکیوں پر سخت ردعمل،امریکی صدر کے "پوری تہذیب کو مٹانے” کے بیان کی مذمت

مزید خبریں
اقوام متحدہ ۔8اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک نے امریکا کی جانب سے "پوری تہذیب کو مٹانے” کی دھمکی آمیز بیان بازی کی شدید مذمت کی ہے۔شنہوا کے مطابق وولکر ترک نے اپنے بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف دیے گئے حالیہ بیانات کو "انتہائی تشویشناک” اور "نفرت انگیز” قرار دیا۔انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسے بیانات پر عمل کیا گیا تو یہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے زمرے میں آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہریوں اور سویلین تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کے تحت ناقابل قبول ہے۔وولکر ترک نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فوری اقدامات کرے تاکہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے اور شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر معاہدہ نہ کیا گیا تو اس کی "پوری تہذیب ختم ہو سکتی ہے”، جس کے بعد عالمی سطح پر تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔








